رات 12 بجے عدالت کیوں کھلی؟ چیف جسٹس نے وجہ بتا دی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سوشل پر جو چل رہا ہے اس کی پرواہ نہیں، آئین کے محافظ ہیں، یہ 24 گھنٹے کام کرنے والی عدالت ہے، کسی کو اس پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
پیر کو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین مقدم اور عدالت آئین کی محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں عدالتی فیصلے کا سیاسی لیڈر شپ احترام کرے گی،آئین کے تحفظ پر ہمیں گالیاں پڑتی ہیں تو کیا فیصلہ نہ دیں، آئین کا دفاع اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس آئین کے تحفظ اور عوامی مفاد میں لیا.
Array