پاکستان

شہباز حکومت کی 34 رکنی کابینہ، بلاول بھٹو شامل نہیں

اپریل 19, 2022

شہباز حکومت کی 34 رکنی کابینہ، بلاول بھٹو شامل نہیں

پاکستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ایک ہفتے بعد تشکیل دی گئی کابینہ میں 30 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت جبکہ تین مشیر بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ میں بلاول بھٹو شامل نہیں۔

مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزرا، دو وزرائے مملکت اور دو مشیر جبکہ پیپلز پارٹی کے 9 وزرا، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام کے حصے میں چار جبکہ ایم کیو ایم دو، بی این پی مینگل ایک، جمہوری وطن پارٹی ایک جبکہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ بھی ابتدائی کابینہ میں شامل ہیں۔

وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیرزادہ اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضیٰ محمود، عباد حسین بھائیو، احسان الرحمان مزاری اور سینیٹر ساجد حسین طوری شامل ہیں۔

جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود، مولانا عبد الواسع، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود بھی وفاقی وزرا میں شامل ہیں.

اسی طرح ایم کیو ایم کے سید امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری، بی این پی کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی بھی وفاقی وزیر ہیں.

وزرائے مملکت میں ن لیگ کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان کانجو اور پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر رشامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل اور امیر مقام جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بطور مشیر کام کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے