پاکستان

عمران خان کی محبت میں بم دھماکے کی دھمکی، ملزم گرفتار

اپریل 19, 2022

عمران خان کی محبت میں بم دھماکے کی دھمکی، ملزم گرفتار

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے الیکشن کمشن اور اس کے عملے کو دھمکی دینے والے تحریک انصاف کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم احسن آدم جی نے ٹوئٹر پر دھمکی دی تھی کہ الیکشن کمیشن نے اگر فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ عمارت کو بم دھماکے سے اڑا دے گا۔

ملزم تحریک انصاف کا کارکن ہے جس کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا.

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے مطابق ملزم کے فون کو قبضے میں لے لیا گیا اور مقدمہ عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے