پاکستان

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

اپریل 20, 2022

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کو عدالت نے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے آرڈر پر عدالت کا حکم امتناع نہیں، کابینہ ڈویژن معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کے تحائف گھر لے جانے کے لیے نہیں ہوتے، گزشتہ 20 برسوں کے دوران جو بھی گھر لے گیا واپس لے لیں۔

جسٹس میان گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں وزیراعظم آفس وہیں رہتا ہے۔ جو لوگ تحائف اپنے گھر لے گئے ہیں ان سے بھی واپس لیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جو بھی تحفہ دیا جاتا یے وہ اس آفس کا ہوتا ہے گھر لے جانے کے لیے نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس گزشتہ ایک سال سے زیر سماعت تھا.

ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست کابینہ ڈویژن نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے آرڈرکو چیلنج کرتے ہوئے کی تھی.

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایک صحافی کی درخواست پر تحائف کی تفصیل عام کرنے کی ہدایت کی تھی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے