متفرق خبریں

پاکستان میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہوگی

اپریل 22, 2022

پاکستان میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہوگی

پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں سسٹم نصب کر دیا ہے جس کے ذریعے ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

رجسٹرار کے بیان کے مطابق ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے