پاکستان

آئی ایم ایف کی پٹرولیم پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط قبول: وزیر خزانہ

اپریل 23, 2022

آئی ایم ایف کی پٹرولیم پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط قبول: وزیر خزانہ

پاکستان میں نئی اتحادی حکومت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کم کرنے اور ایمنسٹی سکیم کو ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی سفارشات سے اتفاق کیا ہے۔

جمعے کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بحران کا شکار معیشت کو سہارا دینے کے لیے انتظامی اصلاحات پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جنہوں نے رواں ماہ سابقہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا، نے کہا کہ ان کی آئی ایم ایف کے ساتھ سالانہ موسم بہار کی میٹنگ کے دوران ’اچھی بات چیت‘ ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اٹلانٹک کونسل میں کہا کہ ’انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی بات کی ہے۔ میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم جو سبسڈی دے رہے ہیں اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لیے ہمیں اسے کم کرنا پڑے گا۔‘

وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سے محروم ہونے سے بچنے کے لیے اپنے جانشینوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر بھاری سبسڈی کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ایک ’جال‘ بچھایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے