وزیرستان میں دہشت گرد حملہ، تین فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے
افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان کی فوج پر دہشت گردوں کے ایک حملے میں تین اہلکار مارے گئے ہیں۔
فوج کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے دیواگر علاقے میں اہلکاروں پر سرحد پار افغانستان سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دہشت گردوں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔
حملے میں فوج کے تین اہلکار لقمہ اجل بنے۔
افغانستان کی سرزمین دہشت گرد حملے کے لیے استعمال ہونے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

