پاکستان

حلف کا تنازع، پنجاب کے گورنر عمر چیمہ ہسپتال داخل

اپریل 23, 2022

حلف کا تنازع، پنجاب کے گورنر عمر چیمہ ہسپتال داخل

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے تنازعے کے دوران گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبعیت ناساز ہو گئی۔

خیال رہے کہ قبل ازیں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر عارف علوی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لینے سے قبل خرابی صحت کا شکار ہو گئے تھے۔

پنجاب کے گورنر کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کی طبعیت سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔

حمزہ شہباز سے وزرات اعلیٰ کا حلف لینے کے لیے صدر نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو عدالتی حکم پر اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے