جاپان میں سیاحوں کا سمندری جہاز لاپتہ،26 سوار تھے
جاپان میں سیاحوں کو سمندر کی سیر کرانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہو گیا ہے۔
سنیچر کو کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ جہاز میں 26 افراد سوار تھے۔
رابطہ منقطع ہونے کے بعد کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کےلیے پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے۔
کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر کے مطابق جہاز میں 22 مسافر ، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔
جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

