پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوبنے سے 12 ہلاک، 10 لاپتہ
افریقی پناہ گزینوں اور مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے سمندر کے راستے یورپ لے جانے والی چار کشتییاں ڈوب گئیں۔
تیونس کے حکام کے مطابق حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔
کوسٹ گارڈز اور ریسکیو نے 98 پناہ گزینوں کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔
یہ کشتیاں اٹلی کے ساحل کی طرف جا رہی تھیں۔
اٹلی میں حکام کے مطابق گزشتہ برس 20 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے پر گرفتار کیا گیا۔
سمندری راستے سے سنہ 2021 میں 15 ہزار افریقی پناہ گزین اٹلی میں داخل ہوئے تھے۔

