متفرق خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیوں کیا؟

اپریل 24, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیوں کیا؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں وہ سب سے پہلے کوٹ لکھپت جیل گئے۔

‏سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

‏شہباز شریف کو نیب کی جس بیرک میں رکھا گیا تھا وہاں کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعظم نے کوٹ لکھپت جیل سمیت تمام جیلوں میں سہولتوں میں اضافے اور سکول و ڈسپنری بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کے جیل کے دورے پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دوبارہ اسی جیل میں آنا ہے جبکہ ن لیگ کے حامی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں رکھنے کی جگہ دیکھنے گئے تھے تاکہ ان کو قید میں تکلیف نہ ہو۔

بعض صارفین کے مطابق عید کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی سزا پوری کرنے پاکستان آ رہے ہیں اور شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کہنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے موقع پر پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔

اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے افسران شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کرلیں ان کو معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہرممکن سرپرستی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے