سندھ ہاؤس پر حملہ، پی ٹی آئی کے دونوں ارکان قومی اسمبلی گرفتار
اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
منگل کو سندھ ہاوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا.
عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی. جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا.
اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن نامزد ہیں جن میں اکثر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کی پولیس رہورٹ پر سوال اٹھائے جانے کے بعد متعلقہ حکام نے ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

