متفرق خبریں

50 گینز ورلڈ ریکارڈ ، جنوبی وزیرستان کا اعلی تعلیم یافتہ عرفان محسود تاحال بے روزگار

اپریل 27, 2022 2 min

50 گینز ورلڈ ریکارڈ ، جنوبی وزیرستان کا اعلی تعلیم یافتہ عرفان محسود تاحال بے روزگار

Reading Time: 2 minutes

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد عرفان محسود نے 50واں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے ورلڈ ریکارڈ کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

25 اپریل کو محمد عرفان محسود کوگینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیقی ای میل موصول ہوگئی جس کے مطابق انہوں نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 59 پش اپس کر کے اپنا ہی 53 پش اپس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سب سے کم عرصے میں 50 گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی
محسود عرفان محسود نے اپنے50 ویں ورلڈ ریکارڈ  کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ان کے لئے انتہائی مشکل رہا،بہت تکلیفیں برداشت کیں، بہت انجریز ہوئیں جو تاحال مندمل نہیں ہوئیں.

انہوں نے کہا کہ اس دوران میرے ماں باپ کی موت نے مجھے اندر سے مکمل ختم کر دیا تھا۔گھر کا بڑا ہونے کی زمہ داریوں نے میرے سفر کو مزید مشکل بنا دیا تھاسفر کافی مشکل تھا لیکن نا ممکن نہیں تھا اور آج میں نے اپنے ریکارڈز کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی.

محمد عرفان محسود ایم ایس فنانس کی ڈگری کے باوجود اب تک بے روزگار ہیں نے بتایاکہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سابق صوبائی وزیر اجمل وزیر سمیت متعدد صوبائی وزراء نے مختلف موقعوں پر مجھے سرکاری نوکری دینے کے اعلانات کئے تاہم ان پر آج تک عمل در آمد ممکن نہ ہوسکا ہے۔

محمد عرفان محسود2009 میں اپریشن راہ نجات کی وجہ سے اپنے خاندان کے ہمراہ جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل منتقل ہوئے تھے۔

مارشل آرٹ میں مہارت حاصل کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک کلب چلا رہے ہیں جن کے پانچ کھلاڑیوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ 20 کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے ہیں۔

کلب میں جم بنانے کےلئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے اعلان کردہ 30 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں.

محمد عرفان محسود کے مطابق عنقریب اس فنڈ سے وہ اپنے کلب میں اعلی قسم کا جم قائم کررہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے