ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، قانونی امور پر مشاورت
پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو یہ ملاقات سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں واقع زمان پارک کی رہائش گاہ پر افطار کے وقت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق چیف جسٹس کو قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی دعوت دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گورنر پنجاب کو نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شہباز سے حلف لینے کے فیصلے کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ ثاقب نثار کو پاکستان کی حالیہ عدالتی تاریخ کا متنازع ترین کردار سمجھا جاتا ہے۔

