عمران خان کے الزامات، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے عوامی جلسوں میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا)سے تقاریر کے کلپس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے پیمرا کو خط لکھا گیا ہے.
ادھر ایک اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئینی ادارہ ہے، فیصلے آئین، قانون کے مطابق کیےجاتےہیں، بعض لوگ بدنیتی اور جان بوجھ کر حقائق کےخلاف بات کررہے ہیں.
اعلامیے کے مطابق یہ کہنا غلط ہے کہ فیصلے انفرادی کیے جارہے ہیں، جنوری 2020 سے اب تک تمام فیصلے متفقہ ہوئے.

