پاکستان

حکومت پانچ سال میں سود کا خاتمہ کرے: وفاقی شرعی عدالت

اپریل 28, 2022

حکومت پانچ سال میں سود کا خاتمہ کرے: وفاقی شرعی عدالت

پاکستان کی وفاقی شریعت عدالت نے حکومت کو ۳۱ دسمبر ۲۰۲۷ تک ملک سے سود / ربا کے مکمل خاتمے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ۳۱ دسمبر ۲۰۲۲ تک تمام قوانین میں سے ربا (interest) کا لفظ حذف کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد ۳۲ سال میں وفاقی شرعی عدالت نے دوسری بار سود کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔

اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے