پاکستان

اسلام آباد میں شہریوں کے قاسم سوری پر نعرے، کُرسیاں چل گئیں

اپریل 29, 2022

اسلام آباد میں شہریوں کے قاسم سوری پر نعرے، کُرسیاں چل گئیں

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف سحری کے وقت اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں نعرے بازی کے بعد دونوں اطراف سے کرسیاں چل گئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے مطابق قاسم سوری سحری کے لیے ایک ریستوران کے سامنے بیٹھے تھے جب اُن کی ٹیبل کے قریب آ کر کچھ افراد نے تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایک ویڈیو بیان میں قاسم سوری نے بعد ازاں بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے افراد کو ان کے ساتھیوں اور ریستوران کے ویٹرز نے بھگا دیا۔

ویڈیو میں دونوں اطراف سے کرسیاں اچھالتے اور گاڑیوں کی طرف جاتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور شاہزین بگٹی کے خلاف نعرے بازی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں سخت اشتعال کی فضا ہے اور تحریک انصاف کے رہنما شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے