پاکستان

حمزہ شہباز سے قومی اسمبلی کے سپیکر حلف لیں: عدالت

اپریل 29, 2022

حمزہ شہباز سے قومی اسمبلی کے سپیکر حلف لیں: عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو کل ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

جمعے کی رات لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

خیال رہے کہ حمزہ شہباز 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب کیے گئے تھے۔

پنجاب نے گورنر نے حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے انکار کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے