پاکستان

جنرل باجوہ کے خلاف وال چاکنگ، تحریک انصاف کا سرگرم کارکن گرفتار

اپریل 30, 2022

جنرل باجوہ کے خلاف وال چاکنگ، تحریک انصاف کا سرگرم کارکن گرفتار

راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف دیواروں پر نعرے لکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے وال چاکنگ پر نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ روات میں دو دن قبل ایف آئی آر درج کی تھی۔

ایف آئی آر پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کی گئی تھی جس میں پنجاب پروبیشن آف ایکسپریسنگ میٹرز آن والز کی دفعہ اور دفعہ 124 شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ روات کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں حکومت، فوج اور اہم سرکاری شخصیات کو گالیاں دینے اور وال چاکنگ کا اعتراف کرتے ہوئے تعلق تحریک انصاف سے بتایا ہے۔

ملزم نے بحریہ فیز 8میں فوج اور حکومت کے خلاف دیواروں پر نازیبا الفاظ لکھے تھے۔

ملزم کو قریب لگےکیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے