نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
سنیچر کو حلف کی تقریب کے لیے لاہور میں گورنر ہاؤس کے ارد گرد کے علاقے کو نوگو ایریا قرار دیا گیا۔
پنجاب پولیس کے سینکڑوں اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے عدالتی حکم پر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے حمزہ شہباز کو مبارکباد دی ہے.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ روو چیخو یا پیٹو وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئین، پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بدمعاشوں اور ائین شکنوں کو نہیں.

