متفرق خبریں

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری،سٹول پر بیٹھے کیپٹن صفدر کی تصویر وائرل

اپریل 30, 2022

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری،سٹول پر بیٹھے کیپٹن صفدر کی تصویر وائرل

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں اگلی صف میں بیٹھے کیپٹن صفدر کی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔

صحافی نوشین یوسف نے مریم صفدر اور دیگر کے ہمراہ بیٹھے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے بھی صوفہ ہونا چاہیے تھا۔ اسٹول پر بٹھانا نامناسب ہے۔

اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کیے ہیں۔

کسی نے لکھا کہ امریکی سازش میں کیپٹن صفدر شامل نہیں اس لیے صوفہ نہیں دیا گیا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ تصویر اب ہر طرف زیربحث ہوگی۔

آمین خان نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ پیچھے بیٹھ جاتے نا آگے بیٹھنا ضروری تھا کیا؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے