پاکستان

سعودی عرب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امارات

اپریل 30, 2022

سعودی عرب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امارات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد کی ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

سعودی عرب کے دورے میں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کی شب ملاقات کی تھی۔

پاکستان کے پرائم منسٹر ہاؤس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات کے دوران تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کی افرادی قوت کےلیے مزید مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے