متفرق خبریں

مدینہ میں نعرے بازی، راشد شفیق اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

مئی 1, 2022

مدینہ میں نعرے بازی، راشد شفیق اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے حراست میں لیا۔

ان کے خلاف مدینہ میں مسجد نبوی میں سیاسی نعرے لگانے اور بعد ازاں ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے کے الزام میں فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے