پاکستان

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی مسجد حرام میں نماز عید کی تصویر وائرل

مئی 2, 2022

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی مسجد حرام میں نماز عید کی تصویر وائرل

پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کی سعودی عرب میں عیدالفطرکے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے.

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود بھی مسجد الحرام میں نماز عید میں شریک ہوئے.

راحیل شریف یمن میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنے والی اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں.

خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے ہمراہ نماز عید ادا کرنے کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان اور عالم اسلام کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے