پاکستان

آزادی اظہار میں پاکستان کا 157 واں نمبر، امریکی وزیر خارجہ کا بیان

مئی 4, 2022

آزادی اظہار میں پاکستان کا 157 واں نمبر، امریکی وزیر خارجہ کا بیان

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر  خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سےآگاہ ہیں، ان اقدامات سےآزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے، امریکی حکام براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے رابطوں میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ 12 درجے کم ہو کر 157 ہوگئی ہے۔

گزشتہ برس ہاکستان اظہار رائے کی آزادی رکھنے والوں ملکوں میں 145 ویں نمبر پر تھا۔

اس فہرست میں رواں برس ناروے پہلے، ڈنمارک دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے