پاکستان

شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی جانے والی کار کھائی میں گر گئی، چار افراد ہلاک

مئی 4, 2022

شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی جانے والی کار کھائی میں گر گئی، چار افراد ہلاک

چلاس سے راولپنڈی جانے والی کار شاہراہ قراقرم پر ضلع لوئر کوہستان کے علاقے پٹن کے قریب کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

گاڑی میں سوار پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چلاس ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بظاہر اترائی میں کار کے ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھونے کے باعث پیش آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے