متفرق خبریں

عید پر نیم برہنہ لبنانی دوشیزہ کا سڑکوں پر گشت، گرفتار اور نظر بند

مئی 4, 2022

عید پر نیم برہنہ لبنانی دوشیزہ کا سڑکوں پر گشت، گرفتار اور نظر بند

لبنان میں پولیس نے عید کے دوران سڑکوں پر نیم برہنہ حالت میں واک کرنے والی ایک دوشیزہ کو حراست میں لے کر عدالتی احکامات پر نظر بند کیا ہے۔

بدھ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سفید شرٹ اور بغیر زیر جامہ واک کرتی نیم برہنہ دوشیزہ کی وائرل ویڈیو سے لبنان بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تین مئی کو وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دوشیزہ بیروت شہر کی شاہراہ پر دیکھی گئی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔

سکیورٹی اداروں نے اپنے سوشل اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ بیروت میں گشت پر مامور پولیس پارٹی نے واک کرتی نیم عریاں دوشیزہ کو روک کر پوچھ تاچھ کی۔

بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے خاتون کو متعلقہ شعبے کے حکام کے حوا لے کیا گیا۔

خاتون نے مستقبل میں اس قسم کی حرکت دوبارہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عدالتی حکم کے مطابق خاتون کو چند دنوں کے لیے گھر میں نظر بند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے