پاکستان

وزیراعظم کا شہباز گل کی گاڑی کے حادثے کی تحقیقات کا حکم

مئی 5, 2022

وزیراعظم کا شہباز گل کی گاڑی کے حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے.

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہبازگل کی گاڑی کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل نے بیان دیا کہ ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری۔

حادثے میں شہباز گل معمولی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد دی گئی.

اطلاعات کے مطابق شہباز گل اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے جب سالم انٹرچینچ کے قریب حادثہ پیش آیا.

وہ دو روز قبل ہی امریکہ سے واپس آئے تھے.

موٹروے حکام کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل سمیت گاڑی میں تین افراد سوار تھے، حادثے میں تینوں افراد محفوظ رہے تاہم معمولی چوٹیں آئیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے