عید کے دن تین معصوم بہن بھائیوں کا قتل، سی سی ٹی وی سے ملزم کی نشاندہی
نوشہرہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تحصیل جہانگیرہ میں عید کے روز تین کم سن بہن بھائیوں کی پر اسرار موت کا معمہ حل کر لیا گیا اور مبینہ طور پر سگا باپ ہی تینوں بچوں کا قاتل ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عید کے پہلے روز اپنے تنیوں کم سن بچوں کو ساتھ لے کر جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم ناصر رکشہ ڈرائیور ہے اور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر شادیاں رچایا کرتا تھا۔
ملزم ناصر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں جبکہ چوتھی شادی کے لیے معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم نے اپنی پہلی بیوی کو رمضان المبارک میں طلاق دی تھی۔
ملزم کے مطلقہ بیوی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم بچوں کے قتل کے بعد سے روپوش ہے۔

