عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع
قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
دانیہ بی بی نے بہاولپور کی فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح ،حق مہر، خرچ اور نان نفقے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
دانیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش شخص ہے جو شراب اور آئس کا نشہ کرتا ہے۔
درخواست کے مطابق عامر لیاقت نشہ آور ہوکر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور اپنے اثر و رسوخ کی دھمکیاں دیتا ہے.
دانیہ بی بی نے استدعا کی ہے کہ عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اور حق مہر کی مد میں11کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت سے ایک لاکھ روپے خرچ اور نان نفقہ مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے حال ہی میں رحیم یار خان کے علاقے میں تیسری شادی کی تھی۔
ادھر لیاقت حسین نے کہا ہے کک اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں کہ نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کر رہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی ہیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے۔
عامر لیاقت نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز کیسے اپلوڈ کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تشدد کرتا تھا تو ۱۵ دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی ۱۵ برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کر لیا تو تشدد کس وقت کیا؟ اور طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گذری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دگھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔

