پاکستان

نئی حکومت میں پہلا ریٹائرڈ جرنیل عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہو گیا

مئی 8, 2022

نئی حکومت میں پہلا ریٹائرڈ جرنیل عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہو گیا

شہباز شریف کی اتحادی حکومت آنے کے بعد پہلا ریٹائرڈ جرنیل اپنے عہدے سے ہٹنے پر مجبور ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے استعفٰی وزیراعظم کو بھجوایا ہے۔

استعفے کی کاپی پر پانچ مئی کی تاریخ درج ہے۔ استعفے کے متن میں ان کے دور میں ہونے والے محکمانہ ترقیاتی کاموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین واپڈا کے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ ’مجھے 14 اگست 2016 کو اس عہدے سے نوازا گیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس دوران واپڈا کی ٹیم کئی اہم کارنامے انجام دیے جن میں کئی اہم منصوبے شامل تھے جیسے نیلم جہلم، کراچی کینال، تربیلا فور کی ایکسٹینشن، گولن کول، اسی طرح دو اعشاریہ چار ٹریلین کے 10 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

استعفے میں انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کچھ ذاتی اور خاندانی معاملات کے باعث سروس کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں اور استعفے کو منظور کیے جانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے لکھا ہے کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور واپڈا مزید ترقی کریں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے