ڈالر کی قدر بڑھ گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روز اختتام تک مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 1448 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 393 پر بند ہوا.
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام مندی کا رجحان رہا.
سرمایہ کاروں کی محتاط سرمایہ کاری کے باعث 100 انڈیکس 1448 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 393 پر بند ہوا.
ادھر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کو ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 187 روپے ہو گئی۔
ماہرین نے مندی کو ملک میں سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں کامیابی حاصل نہ ہونے کے منفی اثرات قرار دیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور پیر کو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار کی سطح پر آ گیا۔

