عمر سرفراز چیمہ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار، گورنر ہاؤس پر پولیس تعینات
پنجاب میں عمر سرفراز چیمہ کے عہدہ چھوڑنے سے انکار کے بعد لاہور میں پولیس نے گورنر ہاؤس کے چاروں اطراف گھیراؤ کر کے چوکیاں قائم کی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان میں وفاقی حکومت نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
اس سے قبل رات گئے صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس مسترد کر دی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر اگر دوسری بار وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کرتے ہیں تو آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق خوبخود منظوری ہو جاتی ہے۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ’گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی سمری کے دن پورے ہونے کے بعد، آئین اور ضابطے کے مطابق، گورنر پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔‘
’نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ ’نئے گورنر کی تعیناتی تک، آئین کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔‘

