فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، الجزیرہ کی خاتون صحافی ہلاک
فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے قطر کے بین الاقوامی نیوز چینل الجزیرہ کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی ہلاک ہو گئی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق شیرین ابو عاقلة جنین کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں کوریج کر رہی تھیں جہاں پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا تھا۔
شیرین گزشتہ 20 برس سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے عالمی نشریاتی اداروں کے لیے رپورٹنگ کر رہی تھیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اس سے قبل بھی اسرائیلی افواج نے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے نشریاتی اداروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

