پاکستان

غلط فہمی میں نہ رہیں میں بزدار نہیں: برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ

مئی 11, 2022

غلط فہمی میں نہ رہیں میں بزدار نہیں: برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ

شہباز شریف حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے وہ عثمان بزدار نہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت صرف ایک ملٹری سیکرٹری اور 10 مالی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دعوٰی کیا کہ وہ اب بھی آئینی طور پر اب بھی آئینی طور پر گورنر ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ایک شیم الیکشن کرایا گیا۔

انہوں نے سابق گورئر پنجاب پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر آئینی طور پر عثمان بزدار کا استعفٰی منظور کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے