پاکستان

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا: الیکشن کمیشن

مئی 11, 2022

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا: الیکشن کمیشن

‏الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کو مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کو خارج کر دیے۔

متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ منحرف ارکان پر 63اے کا اطلاق نہیں ہوتا.

الیکشن کمیشن نےراجہ ریاض،نور عالم خان،فرخ الطاف، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو،مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد ، باسط بخاری،عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین،عاصم نزیر،نواب شیر وسیر،افضل ڈھانڈلہ کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز پر فیصلہ سنایا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے