پاکستان

مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا؟ شہباز گل کے 50 ہزار فالورز غائب

مئی 12, 2022

مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا؟ شہباز گل کے 50 ہزار فالورز غائب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے 50 لاکھ فالوورز کے کم ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

جمعرات کو شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ ”میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب، ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا؟“

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ٹوئٹر ویریفائیڈ اور ایلون مسک کو ٹیگ کیا۔

اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ واہ بہادر خوددار قوم نے امریکی پاسپورٹ ہولڈر شہباز گل کا بائیکاٹ کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ایک جھوٹے منافق چاپلوس شخص سے گھڑی چور شخص ہی تعلق رکھ سکتا ہے۔ ٹویٹر کی تاریخ میں پچاس ہزار فالوورز کا جانا ایک ریکاڈ ہے۔

عبداللہ نامی ایک اور صارف نے لکھا کہ جو جہانگیر ترین اور علیم خان کے پیسوں سے آپ نے فالوورز لیے تھے وہ واپس لے رہے ہیں۔

علی ترمزی نامی صارف نے شہباز گل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ایک تجزیاتی چارٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جو 50 ہزار فالورز غائب ہوئے وہ پہلی قسط تھی فیک فالورز کی، آپ کے 58.5% "فالورز فیک” یعنی 16 لاکھ فالورز جعلی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے