اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج نہ کرے: ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کرنے سے روک دیا ہے۔
جمعرات کو عدالت میں توہین مذہب کے مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بتایا کہ مسجد نبوی واقعے کے تناظر میں کاؤنٹرٹیررازم ونگ اورسائبر کرائم ونگ میں کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی.
تحریک انصاف کی طرف سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی جانب سے پوری کمٹمنٹ ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال نہیں کریں گے حکومت کی طرف سے بھی کمٹمنٹ آنی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرے گی۔
عدالت باہر بعد ازاں فواد چوہدری سے ان کے چوکیداروں سے متعلق بیان پر سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اداروں بیلنس ہوتے ہیں اور وہی توازن اس وقت خراب ہو گیا ہے.
ان سے پوچھا گیا کہ کیا چوکیداروں سے ملاقاتیں اب بھی جاری ہیں تو ہنس کر چل دیے اور جواب دینے سے گریز کیا.

