دہشت گردی کا الزام، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ پر مقدمہ درج
صوبہ سندھ کی پولیس نے کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاہے۔
ان کے خلاف 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کی ایف آئی آر گلشن معمار تھانے میں پہلے ہی درج ہے۔
سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ میں عوامی ردعمل سے شدید خوف میں مبتلا ہے۔
عمران اسماعیل کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف سندھ حکومت 17 مقدمات دائر کر چکی ہے۔

