موجودہ حکومت میں افغانستان ہجرت کرنا بہتر ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ محمود خان نے شہباز شریف اور وفاقی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ ان کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
پیر کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں محمود خاُ نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ لوگ حکومت میں آئے تو بہتر ہوگا وہ افغانستان نقل مکانی کر جائیں کیونکہ ان کے خیال میں پڑوسی ملک پاکستان سے بہتر ہوگا جہاں گزارا ہو سکے گا۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنس پر طنز#MehmoodKhan #BilawalBhuttoZardari pic.twitter.com/D55PvMqBah
— Pakistan24 (@Pakistan24Tv) May 16, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پولیو پر نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس لیے نہیں گیا کہ ان کی شکلیں پسند نہیں، ان کے ساتھ بیٹھوں گا کیسے۔
محمود خان نے کہا کہ پھر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو بھیج دیا اجلاس میں تاکہ صوبے کی نمائندگی ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ساتھ چلنا ان کے لیے بہت مشکل ہے کیونکہ ان کی اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چلنے کی عادت بن گئی تھی۔
محمود خان نے بلاول پر جنسی طنز کرتے ہوئے کہا کہ درمیانہ والا فارن منسٹر بن گیا ہے، اللہ خیر کرے یہ پاکستان کو اگے کیسے لے کر جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پہلے کہا تھا کہ اگر یہ حکومت میں اجاتے ہیں تو ہم افغانستان ہجرت کریں گے، افغانستان میں ہمارا گزارا ہو سکتا ہے۔

