عالمی خبریں

امریکہ میں نوجوان کی سکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 20 ہلاک

مئی 25, 2022

امریکہ میں نوجوان کی سکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 20 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں 18 برس کے ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے 18 بچوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اب فوری فیصلے کا وقت ہے۔

امریکہ میں رواں سال کے دوران فائرنگ کا یہ بدترین واقعہ ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق واقعہ منگل کو یوویلدے کے علاقے میں پیش آیا جو میکسیکو کی سرحد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ بندوق بردار شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے سکول پر حملے سے قبل اپنی دادی پر بھی فائرنگ کی۔ حملہ آور نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے