عالمی خبریں

دیوالیہ سری لنکا کو سات کروڑ ڈالر مل گئے، روسی تیل خرید لیا

مئی 28, 2022

دیوالیہ سری لنکا کو سات کروڑ ڈالر مل گئے، روسی تیل خرید لیا

بدترین معاشی بحران میں دیوالیہ ہونے والے سری لنکا نے ملک کی واحد آئل ریفائنری کو چلانے کے لیے روس سے خام تیل خریدا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کو اپنی آزادی سے لے کر اب تک کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ کھانے پینے اور ضروری اشیا کی کمی ہے۔

حکومتی آئل ریفائنری سیلون پیٹرولیم کارپوریشن دو ناک قبل مارچ میں فارن ایکسچینج بحران کے باعث بند ہو گئی تھی کیونکہ حکومت خام تیل درآمد نہیں کر سکی تھی۔

سری لنکا میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے پیٹرول اور گیس سٹیشنز پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

سری لنکا کے وزیر توانائی کنچانا وجیسیکیرا نے کہا کہ ’روسی تیل ایک مہینے سے کولمبو کی بندرگاہ پر تھا لیکن ملک کے پاس ادائیگی کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر نہیں تھے۔‘

سری لنکا روس پر امریکی پابندیوں کے باوجود ماسکو سے براہ راست خام تیل، کوئلے، ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

ادھر یورپی یونین میں شامل ملکوں کے رہنما تیل کی برآمد سمیت روس پر دیگر پابندیاں لگانے کے لیے پیر کو ملاقات کر رہے ہیں۔  

سری لنکا کے لوگوں کو امپورٹڈ اشیائے خورو نوش اور ادویات کی کمی کے ساتھ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

رواں ماہ حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے جن میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

سنیچر کو سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پکسے کے کولمبو میں دفتر کے باہر مظاہرین کو احتجاج کرتے ہوئے 50 روز ہو گئے ہیں اور وہ صدر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے