پاکستان

عمران خان نے بطور وزیراعظم بیوی کے کہنے پر اختیارات کا غلط استعمال کیا: پنجاب حکومت

جون 5, 2022

عمران خان نے بطور وزیراعظم بیوی کے کہنے پر اختیارات کا غلط استعمال کیا: پنجاب حکومت

پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو اگلی فلائٹ سے فرح گوگی کے وطن واپس آنے کا اعلان کریں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اتوار کو لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب میں افسروں کی تعیناتیاں پیسوں کے عوض کی گئیں۔ (تعیناتیوں کے) ریٹ طے شدہ تھے اور ہر حوالے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنایا گیا۔‘

پنجاب حکومت کے ترجمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’یہ صرف اسی لیے کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے خاوند کے ذریعے سرکاری وسائل اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے پیسے کمانے تھے۔‘

’فرح گوگی صاحبہ نے پورے پنجاب پر حکومت کی کیونکہ انہیں عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کا قرب حاصل تھا۔‘

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کروڑوں کی جائیداد ہو اور اقتدار میں آتے ہی وہ آٹھ سے 10 ارب کی جائیداد آپ بنا لیں، عمران خان نیازی صاحب یہ بزنس ہمیں بھی بتا دیں۔

’پاکستان کے غریب عوام کو بتائیں کہ فرح گوگی نے آپ کے اور بشریٰ بی بی کے ذریعے اربوں روپے کی جائیداد کیسے بنائی؟‘

ترجمان پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’آپ نے ٹیکس چھوٹ دے کر ایمنیسٹی سکیم کے ذریعے 32 کروڑ روپے کی معافی نہیں دی؟ آپ نے بطور وزیراعظم اپنے بیوی کے کہنے پر اختیارات کا غلط استعمال کیا۔‘

انہوں نے کہا میں نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ یہ رشوت کیسے لیتے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے