متفرق خبریں

پنجاب پولیس کے 1700 ملازمین کا افسروں کے گھروں میں کام کرنے انکشاف

جون 6, 2022

پنجاب پولیس کے 1700 ملازمین کا افسروں کے گھروں میں کام کرنے انکشاف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے1700ملازمین سابق اور حاضر پولیس افسران اور ان کے عزیزوں کے گھروں میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہے ہیں جن کو اپنے کھانے کا بندوبست بھی خود کرنا پڑتا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اُن کو یہ معلومات ایک سینئر پولیس افسر نے فراہم کی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس صورتحال کی بہتری کی فوری ضرورت ہے اور یہ کہ سرکاری وسائل کا اس طرح استعمال قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ یہ کس کو بتا رہے ہیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اُن کی حکومت ہے تو ایکشن لیں خبریں نہ دیں کیونکہ اس کے لیے صحافی موجود ہیں۔

سینیئر صحافی فاروق فیصل خان نے لکھا کہ خواجہ صاحب حکومت آپ کی ہے وزیراعلیٰ کے ایک حکم کی دیر ہے۔ پولیس ہے وردی دیکھ کر نہ ڈریں۔

ایک اور صارف احتشام اعجاز نے کہا کہ صرف پولیس افسران نہیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر سرکاری کھاتے میں ان ملازمین کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آوے کا آوا ہی بگڑا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے