بابر اعظم کی سینچری، ملتان ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست
ملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
خوشدل شاہ کی برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری سکور کی۔
محمد رضوان اور امام الحق نے نصف سینچریاں سکور کیں.
بدھ کو ملتان میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔
اوپنر شئی ہوپ نے شاندار سینچری سکور اور 127 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

