کھیل

پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد حسنین کا ایکشن کلیئر، کھیلنے کی اجازت مل گئی

جون 9, 2022

پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد حسنین کا ایکشن کلیئر، کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو دوبارہ ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔

محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دئیے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دئیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمدحسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی۔

ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے