متفرق خبریں

نواز شریف کا مشرف کے حق میں بیان، ’نونی ٹینکوں کے نیچے سے باہر آ جائیں‘

جون 15, 2022

نواز شریف کا مشرف کے حق میں بیان، ’نونی ٹینکوں کے نیچے سے باہر آ جائیں‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

منگل کو ایک ٹویٹ کے ذریعے دیے گئے پیغام میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ’میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے  پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔‘

اپنے پیغام میں نواز شریف نے مزید کہا کہ ’ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔‘

سابق وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کو سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور ن لیگ کی لیڈرشپ کو بزدلی کے طعنے دیے جا رہے ہیں۔

صحافی و تجزیہ کار مبشر زیدی نے لکھا کہ تمام نونی دوست ٹینکوں کے نیچے سے باہر آ جائیں۔

قبل ازیں فوجی ترجمان نے بھی سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے پاکستان واپس آنے کے حق میں بیان دیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے