متفرق خبریں

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کا مبینہ ریپ، ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار

جون 15, 2022 < 1 min

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کا مبینہ ریپ، ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون کا مبینہ ریپ کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد سفیر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تھا جس نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا۔

بدھ کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی سٹی نوشیروان علی اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم زیدی اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے روپوش ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

آئی جی پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ اور ٹیم نے بہترین کام کیا۔ بڑی کامیابی پر تمام ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے، ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں سزا دلوا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے