متفرق خبریں

ایک نسل کی لاحاصل جدوجہد، فٹ پاتھ پر سموسے بیچتا افغان نیوزکاسٹر

جون 16, 2022 < 1 min

ایک نسل کی لاحاصل جدوجہد، فٹ پاتھ پر سموسے بیچتا افغان نیوزکاسٹر

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رہنے والے نیوز کاسٹر کے فٹ پاتھ پر سموسے بیچنے کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔

امریکہ میں مقیم خاتون صحافی نیلوفر ایوبی نے یہ تصاویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ افغانستان کے ایک باصلاحیت صحافی کی عمر بھر کی محنت و جدوجہد یہاں پہنچ کر ختم ہو گئی۔

ان کے مطابق یہ افغانستان کی نوجوان نسل کا المیہ ہے۔ اور یہ توہین آمیز تاریخ ہر چند برس بعد ہمارے لیے دہرائی جا رہی ہے۔

ہوسٹ پر تبصرے کرنے والے زیادہ تر صارفین نے افغانستان کی موجودہ ابتر معاشی صورتحال کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا۔

پاکستانی صارف عثمان یونس نے کہا کہ ان کو اپنے ملک میں ایسے معاشی حالات کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

خالد قاسم نامی ٹوئٹر صارف نے تصویر پر لکھا کہ نہایت افسوسناک، ہم کیسے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟

ایک انڈین ٹوئٹر صارف کرشناکمار راجندرن نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بیان سے کیا اخذ کرانا مقصد ہے؟ کوئی بیرونی قوت یہ نہیں کر رہی، نہ ہی کوئی مغربی طاقت۔ آپ کس کے خلاف ہیں؟ کس کو الزام دیا جائے اس مذہب کے نظریے کو یا پوری قوم کو؟

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے