شرائط پر عمل مکمل، گرے لسٹ سے نکالنے سے قبل ٹیم پاکستان آئے گی
Reading Time: < 1 minuteفنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق شرائط پر عمل مکمل کر لیا ہے اور گرے لسٹ سے نکالے جانے سے قبل ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اسلام آباد آئے گی۔
جمعے کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں۔ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کر کے شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ’پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے اصلاحات مکمل کیں۔ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مشتمل اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں۔‘
یاد رہے کہ جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد گذشتہ چار سال سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی اس فہرست میں موجود ہے۔
Array